کابل:طالبان کاحکومت میں شرکت داری سے انکار،امن کونسل ناراض

taliban

taliban

طالبان کی جانب سے حامد کرزئی کی صدارت میں قائم افغان حکومت میں شمولیت سے انکار پرافغان ہائی پیس کونسل نیناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
کابل میں افغان ہائی پیس کونسل میں امور خارجہ کے سربراہ اسماعیل قاسم یار کا کہنا تھا کہ یہ بات نا قابل فہم ہے کہ طالبان نیامریکا سے براہ راست مذاکرات کی ابتداہی میں افغان حکام اورامن کونسل سے مشورہ کیوں نہیں کیا۔
افغان طالبان کے ترجمان نے قطر میں دفتر اور امریکا کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی ہے۔مغرب اور افغان حکام طالبان کے نئے دفتر کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک عشرے سے جاری جنگ کے خاتمیکے لیے ہونے والی بات چیت کو خفیہ رکھنا ہے۔