اپنی حرکتوں کی وجہ سے مشکوک نظرآنے والی وینا ملک کو کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پڑگئی۔ ایس پی ڈیفنس لاہور نے وینا ملک کو فی الحال کیریکٹر سرٹیفیکیٹ دینے سے انکارکردیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ اسلام آباد کے شہری کی طرف سے وینا کے خلاف دفعہ ایک سو پچپن کے تحت ہائی کورٹ میں رٹ دائرکی گئی ہے لہذا انہیں تاحال کیریکٹر سرٹیفیکٹ نہیں دیا جاسکتا۔ وینا ملک نے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ برطانیہ کا ویزاحاصل کرنے کے لئے مانگا ہے۔ وینا ملک ان دنوں اشمیت پٹیل کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منارہی ہیں۔