وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھی بریف کیس میں بہت سارا مواد موجود ہے جو سامنے لاسکتے ہیں،نوازشریف بتائیں ان کا منصوراعجاز سے کیا تعلق ہے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میمو کیس پاکستان کے لیے فساد بل ہے،ہرشخص جاننا چاہتا ہے کہ منصوراعجاز نے آئی ایس آئی کیخلاف بیان کیوں دیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ کیا جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ توہین عدالت نہیں تھی ،ہمارے پاس بھی بریف کیس موجود ہیں ، منصور اعجاز پاکستان آئے تو عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اتنی طاقتور ہے کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کر سکتی ہے صدر نے ملک کے لیئے اتنا کیا ہے کہ وہ قائد اعظم کے علاوہ کسی نے نہیں کیا انہوں نے پارلیمنٹ کو بھی مضبوط کیا ہے ۔ صدر کے اقدامات سے بے نظیر کی جھلک آ تی ہے، ہم الیکشن سمیت ہر ایشو پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ملک میں بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر آنے کی اجازت نہیں دیں گے جب حکومت اپنے آخری دور میں ہوتی ہے تو ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی بات کی ہے انہوں نے آئین کی خلاف ورزیاں کیں قیادت اجازت دے تو مشرف کی ججز سے متعلق گفتگو سامنے لا سکتا ہوں پرویز مشرف کو بھی قانونی عمل سے گزرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہیں منصور اعجاز اور مشرف کا پاکستان آنا ایک ہی کڑی تو نہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں بے نظیر بھٹو کی واپسی پر حادثے کا خوف تھا۔