بھارت میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی شدید لہر کے باعث ایک سو چالیس افراد ہلاک ہو گئے.مقبوضہ کشمیر میں سردی عروج پر ہے جب کہ ہماچل پردیش میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری اور منالی میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ دھرم شالا کے بالائی علاقوں میں چار فٹ اور زیریں علاقوں میں ایک فٹ برف ریکارڈ کی گئی۔ادھر دارالحکومت دہلی میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جس کے باعث شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔