دو ہزار بارہ انتخابات کا سال ہے۔ صدر زرداری

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں این آر او، میمو کیس، سینٹ انتخابات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ دوہزاربارہ انتخابات کا سال ہے۔ صدر نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں۔ صدرزررداری  نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں ہم کسی سیمحاذ آرائی نہیں چاہتے۔
اجلاس مین سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماروائے آئین کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد بلاول ہاوس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر زرداری کی بدھ کو دبئی روانگی کا امکان ہے۔ صدر اپنے ایک دوست کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔ صدراسی دن شام کو وطن واپس آجائیں گے۔