سیاست کے نام پر مذہبی اقدار کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عبد الرشید

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عبد الرشید نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر مذہبی اقدار کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دینی تعلیمات کو الگ کرکے روایات کا اپنانا قومی ہلاکت کا باعث ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سول  سیکرٹریٹ میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عقائد کے مطابق کلچر اپنائے جاتے ہیںپاکستانی نوجوان دین کی تعلیمات پر ہی کلچر اختیار کریں ۔ملک میں کسی بھی صورت میں سیکولر تہذیب کے غلبے کی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔پاکستانی نوجوانوں کے دل اسلام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اسلام کا لبادہ اوڑھ کر سیکولر ازم کا پرچار  برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم کلچر قبول نہیں ناظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے الزمات بے بنیاد اورجھوٹ کا پلندہ ہیں ۔جمعیت کا کردار پوری قوم کے سامنے واضح اور قابل فخر ہے ۔یہ الزامات سیاست میں غلط روایات کا آغاز ہیں ۔ عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے آج ان کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔جبکہ وہ خود پرویز مشرف کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔جمعیت مشاورت کے بعد قانونی چارہ جوئی کرے گی۔