نائیجیریا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Nigeria

Nigeria

نائیجیریا میں ہزاروں افراد نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ملک بھر میں کئے جانے والے مظاہروں کے دوسرے روز بھی ہزاروں افراد نے تیل کی قیمتوں میں دی جانے والی چھوٹ کو ختم کئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے اور حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مظاہرین کے مطابق ہڑتال اور مظاہرے قیمتوں میں کمی تک جاری رہیں گے۔