برازیل میں بارش اور مٹی کے تودوں کی تباہ کاریاں، مزید پانچ لاشیں ملبے سینکالنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے، جبکہ اٹھارہ افراد لاپتہ ہیں۔ مسلسل بارش کے باعث برازیل کے جنوب مشرقی پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی گھر گرگئے جن کے ملبے تلے تین درجن کے قریب لوگ دب گئے۔ امدادی کارکنوں نے مزید پانچ لاشیں نکال لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے جبکہ اٹھارہ افراد لاپتہ ہیں۔