وزیراعظم نے سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو مس کنڈکٹ اور غیر قانونی اقدامات کے باعث برطرف کیا گیا جن کی وجہ سے ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوئی۔ وفاقی سیکریٹری کابینہ نرگس سیٹھی کو سیکریٹری دفاع کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکریٹری دفاع پر الزام ہے کہ میمو گیٹ سے متعلق انہوں نے سپریم کورٹ میں عسکری قیادت کی جانب سے جواب مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر داخل کرایا۔ وزیراعظم نے اس اقدام پرسیکریٹری دفاع سے وضاحت طلب کی تھی جس کا انہوں نے جواب دے دیا تھا۔