سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے این آرعملدرآمد کیس کی سماعت کیلئے لارجربنچ تشکیل دیا ہے بنچ کی سربراہی جسٹس ناصرالملک کریں گے۔ بنچ کے دیگراراکین میں جسٹس سرمدجلال عثمانی، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سجاد افضل، جسٹس اعجاز چوہدری، جسٹس اطہر سعید اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ کیس کی سماعت سولہ جنوری کو ہو گی جس میں حکومت کو اس بات کی وضاحت کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ عدالت این آر او کیس پر عمل درآمد کرنے پر دس جنوری کو جاری کئے گئے چھ آپشنز کے متعلق فیصلہ کرئے گی۔