ربیع کے سیزن میں کھاد کا استعمال 30 فیصد کم ہو گیا

urea

urea

ملک میں تیرہ سو پچیس روپے میں فروخت کی جانے والی کھاد کی بوری حکومت کی عدم توجہی کے باعث کسانوں کو سترہ سو روپے میں فروخت کی گئی۔ یہ بات آل پاکستان ایگری فورم کے چئیرمین ابراہیم مغل نے ذرائع کو بتائی، ان کا کہنا تھا کہ درآمد کی گئی بارہ لاکھ ٹن درامدی یوریا کی دو کروڑ چالیس لاکھ بوری پر سات ارب بیس کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا۔
ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ ربیع کے سیزن میں یوریا کی کمی پر درامد کی گئی یوریاحکومتی عدم توجہی کے باعث کرپٹ افسران نے کھاد کی بوری تین سو پچاس روپے اضافے کے ساتھ سترہ سو روپے میں بیچ کر کسانوں کی جیب سے سات ارب بیس کروڑ روپے ناجائز لیے ہیں۔