قومی اسمبلی کا اجلاس پیرپگارا اور عظیم دولتانہ کی روح کے ایصال ثواب اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کل صبح ساڈھے دس بجے تک ملتوی ہو گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پیرپگارا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ادارہ تھے جنہوں نے فیڈریشن کے استحکام کیلئے ہمیشہ بھرپورکرادر ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیرپگار اسے تعصب کی بو نہیں آتی تھی انھوں نے دفاع وطن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیرپگاراکی ملک کیلئے خدمات ہمیشہ یادرہیں گی۔ انھوں نے پارٹی کے مرحوم رکن قومی اسمبلی عظیم دولتانہ کی جمہوری خدمات کوبھی سراہا ملک کے اندراورملک کے باہر بھرپورنمائندگی کرنے پر وزیراعظم نے عظیم دولتانہ کی خدمات کی تعریف کی۔ ن لیگ کے خواجہ آصف ق لیگ کے ریاض حسین پیرزادہ ایم کیو ایم کے حیدرعباس رضوی ،غوث بخش مہر، اے این پی کے اسفند ولی یارخان، مولانا فضل الرحمن اورفاٹا کے کامران خان نے بھی پیرپگارا اور ان کے آبائو اجداد کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت ییش کیا۔