امریکا پاکستان میں جمہوریت کا حامی ہے۔ ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستانی سویلین اور عسکری قیادت کشیدگی مذاکرات کے ذریعے ختم کریں۔
واشنگٹن میں الجزائر کے وزیر خارجہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی سفیر شیری رحمن سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتاہے۔ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں معاملات قانون کے مطابق طے ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں جلد بہتری آجائے گی۔