میمو کمیشن: سولہ جنوری کی سماعت ملتوی ہونے کا امکان

supreme court

supreme court

سولہ جنوری کو ہونے والی میمو کمیشن کی سماعت فریقین کی باہمی مشاورت کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل کے مابین ابتدائی مشاورت میں اکرم شیخ نے اٹارنی جنرل کو پیشکش کی کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی وہ بھی حمایت کریں گے۔
اکرم شیخ نے یہ پیشکش بھی کی کہ فریقین سماعت ملتوی کرنے کی مشترکہ درخواست بھی دے جاسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سولہ جنوری کو این آر اوعملدرآمد کیس کی سماعت کر ے گا جس میں اٹارنی جنرل کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔