کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس گیارہ ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ کاروبار کا اغاز مثبت ہوا اور مالیاتی اداروں سمیت سرمایہ کاروں نے آئل اینڈ گیس، فرٹیلائرز اور بینکنگ سیکٹرز کے اسکرپٹس میں سرمایہ کاری کی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس ایک سو پانچ پوانٹس اضافہ سے گیارہ ہزار چودہ پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تین کروڑ بیس لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو سینتالیس کمپنیز کے حصص مہنگے اور سینتالیس کمپنیز کے حصص سستے ہو گئے۔