امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہر مز میں امریکی نیوی اور کوسٹ گارڈ کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس میں ایرانی انقلابی گارڈز کی تین کشتیاں امریکی بحری بیڑے نیو آرلینز کے قریب پٹرول کررہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق امریکی حکام نے ایران کے انقلابی گارڈز سے معمول کا رابطہ کیا۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کو تنازعہ کی بنیاد بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان بیڑوں کو آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔ اور اگر ایسا کیاگیا تو وہ انہیں نشانہ بھی بناسکتا ہے۔ امریکی وزیردفاع آبی گزرگاہ کی بندش پر ایران کو سخت نتائج کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ لیون پنیٹا کہتے ہیں کہ ایرانی انقلابی گارڈز کی موجودگی امریکی نیوی اور کوسٹ گارڈز کیلیے مشکلات بڑھا رہی ہیں۔