دوشادیوں میں ناکامی کے بعد گلوکارہ میڈونا ترپن برس کی عمر میں تیسری شادی کیلئے کمر کس رہی ہیں۔ شون پین اور رچی کے ساتھ دوشادیوں کی ناکامی کے باوجود میڈونا ابھی پر امید ہیں۔ انھوں نے اشارہ دیا ہے کہ اب وہ تیسری شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانیوالی گلوکارہ میڈونا کہتی ہیں محبت میں ناکامی زندگی کا حصہ ہے۔ اس لئے مایوس ہونے کے بجائے وہ ایک بارپھر خود کودلہن کے روپ میں دیکھ رہی ہیں۔