امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس بارے میں پاکستانی تجاویز کے منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا علم ہے۔ پاکستان سے معمول کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹو رسد سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ نیٹو کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔