پاکستان کو یورینیم برآمد نہیں کی جائے گی، جولیا گیلارڈ

Julia Gillard

Julia Gillard

آسٹریلیوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے پاکستان کو یورینیم کی برآمد سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں جائے گی۔ ایک انٹرویو میں آسٹریلیوی وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ کا استثنی حاصل نہیں، اس لئے پاکستان کو یورینم برآمد نہیں کی جا سکتی۔
انھوں نے کہا بھارت کو آسٹریلیا کی جانب سے یورنیم کی فراہمی میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے بھارت کو یورینیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔