عراق : خودکش بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک

basra

basra

عراق کے شہر بصرہ میں زائرین پر کئے جانے والے خودکش بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔
دھماکے کے بعد حکام موقع پر پہنچ گئے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سول ڈیفنس کے ارکان اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ سے خون صاف کرنے اور جاں بحق ہونے والے افراد کا سامان یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے نشانہ بننے والے زائرین امام حسین کے چہلم میں شرکت کیلیے جا رہے تھے ۔