صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے پاک فوج کے سربراہ کی دو ماہ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے جسے سیاسی حلقے دونوں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کا آغاز قراردے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی کشیدگی سمیت ملکی داخلی و خارجی معاملات سمیت میمو اور این آر کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سیاسی حلقے دونوں اہم رہنماوں کی اس ملاقات کو موجودہ حالات میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور اس ملاقات میں اسفندیار ولی اور چوہدری شجاعت حسین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔