وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے۔ ریاستی اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے۔ امریکا،نیٹو،ایساف کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کاعمل جاری ہے۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی، پارلیمنٹ کیلئے سفارشات وضع کررہی ہے جس کی روشنی میں امریکہ اور ایساف سے تعلقات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی وقاراورخودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردوں سے جنگ میں مسلح افواج اورمعصوم شہری دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت، پارلیمنٹ اورعوام پاک افواج کے پیچھے کھڑے ہیں، پاک فوج ریاست کا اہم ستون ہے جس پر قوم کو فخر ہے۔