رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں کم از کم چودہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بجلی کے کھمبے کے قریب ہوا جس سے بجلی کا ٹرانسفارمر اور تاریں بھی گر گئیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر خان پور اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر میں ہوا جبکہ ذرائع کے مطابق دھماکا بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو سروس پہنچنے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید اسپتال روانہ کردیا گیا۔