حکیم اللہ محسود ڈرون حملے میں مارا گیا۔ ذرائع

Hakeem

Hakeem

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہیکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا امیر حکیم اللہ محسود ممکنہ طور پر بارہ جنوری کو ڈرون حملے میں مارا گیا، ہلاکت کاعلم طالبان رہنماوں کی ریکارڈگفتگو سے ہوا۔ تحریک طالبان پاکستان  نے دعوے کی تردید کی ہے۔
حکیم اللہ ، بیت اللہ کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا امیر مقرر ہوا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے خبرایجنسی کے دعوی کی تردیدکی گئی ہے ۔پہلے بھی کئی مرتبہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے دعوے ہو چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس خبر میں صداقت ہے تویہ طالبان کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا،طالبان ذرائع کے مطابق ممکنہ جانشین کے طور پر ولی الرحمان نئے امیرہو سکتے ہیں۔