قازقستان میں قبل از وقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ایوان زیریں کی ایک سو سات نشستوں پراپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخاب کے لیے ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔ انتخابات سال رواں اگست میں ہونے تھے، تاہم قازق صدر نے پارلیمانی اجلاس کے دوران قبل ازوقت انتخاب کرانے کا اعلان کرتے ہوئے نئی تاریخ دی۔ حکمران جماعت کو ایک سو سات کے ایوان میں اٹھانوے نشستیں حاصل ہیں۔ مغربی مبصرین نے آستانہ میں واقع ایک پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سب سے پہلے ووٹر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔ مبصرین کے مطابق انتخابات میں حکمران جماعت کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔