میمو اسکینڈل پر قائم تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ حسین حقانی کا ای میل ایڈریس اور بلیک بیری فون نمبر کمیشن کے روبرو پیش کئے گئے ہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے امریکا میں حسین حقانی کے گھراورپاکستانی سفارتخانے میں بلیک بیری فون موجود نہیں۔ کمیشن نے منصوراعجاز کو پچیس جنوری تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔ اکرم شیخ کا کہنا ہے منصور اعجاز آج سوئزرلینڈ میں ویزا کی درخواست دیں گے۔