دوبئی : پاکستان پیپلز پارٹی شارجہ کے زیر اہتمام پی پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر، انچارج لیبر بیورو، سابقہ ایم این اے اور کوارڈنیٹر لاہور ڈویثرن چوہدری منظور احمد کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر میاں منیر ہانس ، بشیر بہادر، طارق حسین، چوہدری شکیل اور راؤ محمد طاہر کے علاوہ متعد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی دوبئی کے امجد اقبال، بابر عزیز، رانا صفدر، چوہدری آفتاب، ڈاکٹر محمد اکرم، ریاض حسین ، یوسف بٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام پی پی پی شارجہ کے فعال کرکن ملک خادم شاہین نے کیا تھا؛ اس موقع پر قائد عوال ذولفقار عی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ عشائیہ کی تقریب سے صحافی ارشد انجم ، حافظ زاہد علی اور حافظ اعظمت انصاری کے ساتھ ساتھ میان منیر، ملک خادم شاہین، چوہدری شکی، ریاض حسین، بشیر بہادر، آفتاب چوہدری، راؤ محمد طاہر اور چوہدری منظور احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے پیپلزپارٹی کی سابقہ تاریخ پر روشنی ڈالی اور جمہوریت کی خاطر بھٹو خاندان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کیا۔ مقررین نے کہا کہ پی پی پی کو جب حخومت کا موقع ملا ہے اسے ہمیشہ حفیہ ہاتھوں کی طف سے مشکلات میں مبتلا کیا گیا ہے۔ بیورو کریسی نے ہمیشہ پی پی پی کی حخومت کو ناکام کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ اندورنی طور پر پی پی پی کو ہر دور میں مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن پی پی پی کے قائدین کسی بھی حالت میں گھبرانے والے نہیں ہیں نکلہ خطرات اور مشکلات کھیلنے والے ہیں اور اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ حالات کیسے بھی ہوں وہ نہ تو پی پی پی کو چھوڑیں اور نہ ہی حالات سے گھبرا کر پارٹی بدلیں گے۔ مقررین نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیان ملک میں جمہوریت بحال رکھنے کا سبب ہیں جبکہ صدر آصف علی زرداری بھٹو مشن کو پورا کرنے کیلئے تمام مشکلات کا مقابلہ زندہ دل سے کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ طاہر منیر طاہر