او لا لا کی کامیابی نے ہمت بڑھادی ودیا کی اور موصوفہ تیار ہو گیئں آئٹم سونگ میں اپنے جلوے دکھانے کے لیے اور بھئی کیوں نہ ہوں کہ ان کی فلم ڈرٹی پکچر نے سارے ریکارڈ جو توڑ ڈالے تھے۔ ودیا نے اس سے پہلے اپنے فلمی کیئرئر میں آئٹم سونگ پر پرفارم نہیں کیا تھا مگر جب آفر کی گئی ونود چوپڑا کی جانب سے تو ودیا نے بھر لی حامی اور خود کو اس گانے کے لئے ڈھالنا شروع کر دیا گلیمرس لک میں۔ گانے کی ریکارڈنگ اگلے ماہ سے اسٹارٹ ہو رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی بولڈ اداکاری سے بالی وڈ کی دنیا میں ہلچل مچانے والی ودیا یہاں بھی اپنی دھاک بٹھا سکیں گی یا نہیں فیصلہ تو ان کے سونگ کو دیکھنے پر ہی ہو گا۔