میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی ایمبسی سے ویزا فارم حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں پاکستانی سفارتخانے سے منصور اعجاز نے ویزا کیلیے فارم حاصل کیا ہے۔ منصور اعجاز کی جانب سے کوئی نمائندہ یا وکیل ویزا فارم ایک یا دو دن میں جمع کرا دے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ منصور اعجاز کی آمد اور واپسی کی تاریخیں خفیہ رکھی جائیں گے۔ منصور اعجاز کے وکیل نے عدالتی کمیشن میں مقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مکل کی جان کو خطرہ ہے اور انہوں نے سکیورٹی کی درخواست کی تھی۔ دو مئی کے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد لکھے گئے خفیہ میمو کا معاملہ ابھی تک حل ہونے میں نہیں آرہا۔ اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کیے گئے اعلی اختیاراتی کمیشن نے امریکی تاجر منصور اعجاز کو پچیس جنوری جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے انہیں چھبیس جنوری کو طلب کیا ہوا ہے۔