بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے سرطان میں مبتلا پاکستانی بچوں سے ملاقات کر کے ان کی آخری خواہش پوری کی۔ موذی مرض میں مبتلا تین پاکستانی بچوں محمد شیروز، محمد انس اور حبیبہ رضوان نیاپنی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ممبئی کا دورہ کیا۔ بچے فلم دبنگ کے چلبل پانڈے اور فلم باڈی گارڈ کے لولی سنگھ سے ملنا چاہتے تھے۔ سلمان خان کی دعوت پر اس سفر کا اہتمام میک آوش پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ بچوں نے سلمان خان سے ملاقات کی اور مختلف فلمی شوٹنگ مراکز کا دورہ بھی کیا۔ بچوں کے اعزاز میں مختلف فلاحی اداروں نے تقاریب کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ نے سلمان خان کو سندھ کی روایتی سندھی ٹوپی بھی پیش کی۔