امریکی صدر بارک اوباما نے شام میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بشارالاسد سے فوری حکومت چھوڑنے کامطالبہ کردیا ہے۔ شام میں بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات پر امریکی صدر نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ،اردن کے بادشاہ عبداللہ سے وہائٹ ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ پر امن اقتدار کی منتقلی میں شام کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے شام کے مسئلے کے حل میں اردن کی پر امن کوششوں کو سراہا اورمطالبہ کیا کہ عرب لیگ کی کوششوں کو خطے کے امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیئے۔