وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ استعفوں سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہی ہے اور اس پر مشاورت کے بعد فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف دورے پر لندن پہنچے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس مسلم لیگ ن استعفوں سمیت تمام آپشن پر غور کررہی ہے۔ مشاورت کے بعد جو بھی فیصلہ ہوا میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کو وزیر اعظم کے ساتھ سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیے۔ شہبازشریف نے کہاکہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہئے جو اداروں میں تصادم کا نتیجہ بنیں۔