منصور اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

mansoor

mansoor

میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے خارج کردی ہے۔  درخواست گذار خالد جاوید ستی نے موقف اختیار کیا تھا کہ منصور اعجاز کے مختلف اخبارات میں پاکستان، پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف توہین آمیز مضامین سے ملک اور اداروں کی بدنامی ہوئی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
درخواست گذار کے وکیل اسرار عباسی نے درخواست کے حق میں دلائل دیئے۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔