ماہر قانون اعتزازاحسن نے وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

aitzaz ahsan

aitzaz ahsan

این آر او عملدرآمد کیس میں جاری کے گئے شوکاز نوٹس پر ماہر قانون اعتزاز احسن نے وزیراعظم کے بطور وکیل اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ شوکاز نوٹس موصول ہونے کے بعد وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اعتزاز احسن کو اپنا وکیل مقرر کیا تھا جس کے بعد آج باقاعدہ طور پر اعتزاز احسن کے بطور وکیل وکالت نامہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایس ایم خٹک کے ذریعے سپوریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ کل این آر او عملدرآمد کیس میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اعتزاز احسن بھی ان کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوں گے