مسلم لیگ ن کی قیادت نے سندھ میں ناراض مسلم لیگی سابق وزرا اور ہم رہنماوں کو دوبارہ مسلم لیگ ن لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ اور جاوید اقبال نے سندھ عوامی الائنس کے رہنماں اور سابق مسلم لیگی رہنماں سے کیپٹن حلیم صدیقی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مقبول شیخ ، مراد علی شاہ ، سردار سلیم جان مزاری ، منظور احمد پنہور ، اصغر علی شاہ اور دیگر شریک تھے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے مذاکرات کامیاب ہوئے نہ صرف سابق مسلم لیگی بلکہ کئی اہم رہنما عنقریب مسلم لیگ ن میں شامل ہونگے ۔ ان رہنماں سے جلد میاں نواز شریف ملاقات کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ناراض مسلم لیگیوں کے گلے شکوے ہوں گے لیکن ہم سب ساتھ ہیں۔ اس موقع پر مقبول احمد شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف سے انہیں تحفظات ہیں ۔ لیکن مسلم لیگ ن ان کی پرانی جماعت ہے میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے۔