میمو کیس میں سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا ہے میمو کمیشن کی کارروائی میں تاخیر سے خدشہ ہے کہ شہادتیں گھڑی جا رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا منصور اعجاز پاکستان کا دشمن اور جھوٹا ہے۔ اس کی آمد کو خفیہ رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وہ جس فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف باتیں کرتا رہا آج اسی کے کمانڈوز اس کی حفاظت پرمعمور ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ منصور اعجاز اب ملکی حالات کا بہانہ بناکر آنے سے گریز کر رہا ہے۔