جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج سے حکومتی محاذ آرائی کی جو کیفیت تھی، وہ کم ہوئی ہے۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اب عدالت کے احترام میں اس کے فیصلوں پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محاذ آرائی کی سیاست کی، اب اسے ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ایسا نہیں چاہتی۔ نئے انتخابات کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں کو بیٹھنا چاہیے، قبل از وقت انتخابات کا اعلان آئینی اور جمہوری ہوگا، حکومت اسے انا کا مسئلہ نہ بنائے۔ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی میں وآپس جانا چاہ رہے تھے، اب ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔