امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل اور پیچیدگی کا شکار ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل اور پیچیدگی کا شکار ہیں، ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ اس مسئلے پر دونوں ممالک کو مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کو سیاسی، معاشی، دفاعی معاملات پر تعاون کرناچاہئے۔ پرویز مشرف کی گرفتاری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔نیٹو حملے کے بعد پاکستان سے تعلقات پیچیدگی کا شکار ہیں۔ جانی نقصان پر پاکستان کو مالی امداد کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔