سپریم کورٹ نے موجودہ ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دیدیا ہے اور ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی معطلی روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں انتخاب کی توثیق کیلئے چھ فروری تک مہلت دیدی ہے۔ جعلی ووٹرلسٹوں سے متعلق عمران خان اور دیگر کی درخواستوں پر فیصلے میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بوگس ووٹر لسٹوں پر ہونے والے انتخابات کو شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی نامکمل الیکشن کمشین کے ذریعے ہونے والے ضمنی انتخابات آئینی تصور کیے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ووٹر لستوں کی درستگی کے لیے تیئس فروری کا وقت پہلے ہی دیا جا چکا ہے، اس میں مزید کوئی توسیع نہیں ہو گی۔ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار چھ فروری تک انتخاب کی توثیق کیلئے کوئی اقدام کرلیں دوسری صورت میں ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔