بھارتی سپریم کورٹ نے عمر کے تنازع پر آرمی چیف کے خلاف دائر حکومتی درخواست مسترد کردی۔ بھارتی حکومت او ر آرمی چیف جنرل وی جے کمار سنگھ کے درمیان عمر کا تنازع چل رہا تھا۔ جنرل وی جے کمار سنگھ کے مطابق وہ دس مئی انیس سو اکاون کو پیدا ہوئے جب کہ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ان کی پیدائش کی تاریخ دس مئی انیس سو پچاس ہے ۔ وہ ایک سال مزید آرمی چیف کے عہدے پر فائز رہنے کے لیئے اپنی عمر کم بتا رہے ہیں۔ جنرل وی جے کمار سنگھ نے بھارتی حکام کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔