لاہور: نامعلوم افراد نے محنت کش کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

lahore

lahore

لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پنتالیس سالہ محنت کش اکرم کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس زخمی کو اسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ڈیفنس کے رہائشی عرفان بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہاڑی سے آئے ہوئے ایک محنت کش کو اس نے سرونٹ کوارٹر دے رکھا ہے۔ رات کے وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر پر دستک دی اور دروازہ کھولنے پر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اکرم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈیفنس بی پولیس نے اس واقعہ پر کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی محنت کش کا بیان قلمبند کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لیا اور تھانہ ڈیفنس بی میں اکرم کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔