حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا ہے تاکہ مشترکہ اجلاس کے لیے تاریخ کا تعین کیا جاسکے۔ قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ نے اس حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی جس کے بعد امریکا اور ایساف کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے تعین کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔