بین القوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ایٹمی سائنسدان کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایٹمی توانائی ایجینسی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی کے ریکارڈ میں ایرانی سائنسدان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات موجود نہیں۔ ایران نے آئی اے ای اے پر الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی سائنسدان کے قتل کا سبب وہ معلومات تھیں جو ایجینسی نے افشا کی تھیں۔ ایرانی سائنسدان کو گیارہ جنوری کو کار بم کے ذریعے قتل کر دیا گیا تھا۔