پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے کہا ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات تعطل کا شکار ہیں اورامریکا تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے رہا ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکا تعلقات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ نیٹو حملے کے بعد تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے پاکستان نے وقت مانگا ہے۔ ان کا کہنا تھا امریکا پاک بھارت کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات کرانے کو تیار ہے۔