امریکی سفارتخانہ منصور اعجاز کو سیکورٹی نہیں دیگا

US Embassy

US Embassy

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ منصور اعجاز کو سفارتخانہ سیکوریٹی فراہم نہیں کرے گا، منصور اعجاز ایک عام امریکی شہری کی طرح اپنی مرضی سے پاکستان آ ئیں گے۔ ان کے ساتھ وہی رویہ اپنایا جائے گا جو دیگر امریکی شہریوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔
امریکی سفارتخانہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم نہ کئے جانے کے بیان کے بعد اعجاز منصور کی پاکستان آمدکے حوالے سے نئے خدشات نے جنم لے لیا ہے ۔ حکومتی ذرائع بھی اس حوالے سے خا موشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز کو حکومت نے نہیں بلایا ہے وہ ایک امریکی شہری ہیں اوراس حیثیت سے انہیں وہی پرو ٹو کول ملے گا جو کسی بھی امریکی شہری کو حاصل ہوتا ہے۔
دوسری جانب منصور اعجاز اپنے وکیل کے ذریعے سیکیوریٹی مانگ چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لئے خصوصی سیکیوریٹی فراہم کی جائے۔