فلم اسٹار میرا نے لاہور کے چڑیا گھر سے ہرن کے دو بچے گود لے لئے ہیں وہ ایک سال تک ان بچو ں کی کفالت کریں گی۔ میرا نے فی بچہ ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے سالانہ کے حساب سے چڑیا گھر انتظامیہ کو جمع کرا دئے ہیں۔ میرا کا کہنا ہے کہ وہ ہرن کے دو بچے گود لینے کے بعد پانچ انسانی بچے بھی گود لینے کا اراد ہ رکھتی ہیں واضع رہے اس سے قبل بھی ریما نے دو ہرن کے بچے گود لئے تھے مگر وہ زیادہ دیر تک ان بچوں کی کفالت نہ کر سکیں۔