نائجیریا میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ نائجیریا کے دوسرے بڑے شہر کانو میں بم کے بیس دھماکے ہوئے۔ دھماکے پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ہوئے۔ جس سے عمارت کونقصان پہنچا، شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا۔ دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایاگیا۔ حکام کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں امیگریشن آفیسر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار نے پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت میں بیگ پھینکا جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔