وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے دوران نو ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے جلسے کیلئے سرگودھا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دو ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگادئے گئے ہیں۔ وزیراعظم سرگودھا کیلئے پندرھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی سرگودھاکی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کے لئے پانچ ارب روپے کا اعلان بھی کریں گے۔