ملتان سے دو غیر ملکیوں کے اغوا کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے تاہم تین روز گذرنے کے باوجود مغویوں اور اغواکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اغوا کئے گئے دونوں غیرملکی باشندے ملتان ریسٹ ہاس میں مقیم تھے اور ایک غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام کر رہے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے گذشتہ سال اپریل میں ملتان انتظامیہ کو این او سی کی درخواست بھی دی تھی۔ مغویوں کے ساتھیوں کے مطابق اغواکاروں کی تعداد تین سے چار تھی اور انہوں نے داخل ہوتے ہی انہیں لیٹ جانے کا حکم دیا۔ ملزمان نے انگریزی کے علاوہ ایک غیرمانوس زبان بول رہے تھے۔ ریسٹ ہاس میں دیگر غیرملکی بھی موجود تھیلیکن اغوا کاروں نے صرف ان دو کارکنوں کواغواء کیا۔