منصوراعجاز کو سیکورٹی وزارت داخلہ دیگی،رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصوراعجاز کو سیکورٹی آئی ایس آئی نہیں بلکہ وزارت داخلہ فراہم کرے گی۔ آئی ایس آئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے سیکورٹی کا ادارہ نہیں۔ منصوراعجاز پاکستان آئیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
اسلام آباد میں  ایف نائن پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت فوج کسی شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتی اور یہ بات اٹارنی جنرل نے بھی بتائی ہے ۔ کسی کمیٹی نے بھی کہا تو منصور اعجاز کا نام ایس سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے ۔ اگر حکومت نے بہتر سمجھا تو فوج کو بھی بلا سکتے ہیں ۔بنیادی طور پر سکیورٹی کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے ۔ منصور اعجاز کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں پبلک کارنربنایا جا رہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم خود کریں گے، جلسہ کرنے والوں کو تمام تر سہولیات یہاں میسر ہوں گی۔اس کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔